کڑوا کسیلا
قسم کلام: صفت ذاتی
معنی
١ - [ مجازا ] تلخ و ناگوارِ طبع، ناقابلِ برداشت۔ "پھر اسے کوئی انجانا کڑا کسیلا سا احساس ہونے لگا۔" ( ١٩٨٧ء، پھول پتھر، ١٣٤ )
اشتقاق
سنسکرت زبان سے ماخوذ دو مذکر صفات بالترتیب 'کڑوا' اور 'کسیلا' کے ملنے سے مرکب بنا جو اردو میں ماخذ معانی کے ساتھ بطور صفت ہی استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٨٧ء کو"پھول پتھر" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
مثالیں
١ - [ مجازا ] تلخ و ناگوارِ طبع، ناقابلِ برداشت۔ "پھر اسے کوئی انجانا کڑا کسیلا سا احساس ہونے لگا۔" ( ١٩٨٧ء، پھول پتھر، ١٣٤ )
جنس: مذکر